پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے نان اسٹاپ ریکارڈ:56 ارب روپے کے کاروباری سودوں کا 18 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نان اسٹاپ ریکارڈ بنانے میں مصروف،، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 56 ارب روپے سے زائد کے کاروباری سودے طے ہوئے،، فروری 2007 کے بعد حصص بازار میں پہلی بار کاروباری سودوں کی مالیت 56 ارب روپے سے تجاوز کر گئی،،
کاروبار تیزی سے شروع ہوا لیکن جلد ہی فروخت کے دباؤ پر مارکیٹ نے ریڈ زون کا رخ کر لیا،، Bulls نے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مارکیٹ میں دوبارہ انٹری دی اور دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ کو نئی منزل کی طرف لے گئے،،
ہنڈرڈ انڈیکس میں 1284 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا،، اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،،
مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کے باعث سرمایہ کاروں نے 145 ارب روپے کا منافع کمایا،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 252 ارب روپے کی نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی،،
شیئرز مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ایک ارب 76 کروڑ سے زائد حصص کے سودے ہوئے،،