Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پاکستانی خلا بازذیشان علی کاخلائی مشن شین ژو 24 پر روانگی سے قبل قوم کو والہانہ سلام

نومبر 25, 2026

پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

نومبر 24, 2026

شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

نومبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
بدھ, نومبر 25
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»شوبز»خوبصورتی کے انجیکشن سے امریکی اداکارہ کی موت، بیوٹیشن عدالت میں مجرم قرار
شوبز

خوبصورتی کے انجیکشن سے امریکی اداکارہ کی موت، بیوٹیشن عدالت میں مجرم قرار

EditorBy Editorاکتوبر 10, 2025Updated:اکتوبر 10, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
خوبصورتی کے انجیکشن سے امریکی اداکارہ کی موت، بیوٹیشن عدالت میں مجرم قرار
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کیلیفورنیا — امریکہ میں خوبصورتی کے نام پر ہونے والی ایک خطرناک کارروائی نے ہالی ووڈ کو ہلا کر رکھ دیا۔ ٹی وی اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو کی موت کے مقدمے میں ایک بغیر لائسنس بیوٹیشن کو قتل کی مجرم قرار دے دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 55 سالہ لیبی ایڈمے، جو کیلیفورنیا میں ’’بٹ لیڈی‘‘ کے نام سے مشہور تھیں، کو جمعرات کے روز عدالت نے اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو کے قتل کا مجرم قرار دیا۔

استغاثہ کے مطابق 58 سالہ اداکارہ کو 24 مارچ کو غیر قانونی سلیکون انجیکشن لگایا گیا جس کے نتیجے میں ان کی رگوں میں ایمبولزم (خون کے لوتھڑے یا دیگر مواد کا جمع ہونا) پیدا ہوا۔
انجیکشن کے فوراً بعد اداکارہ کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق لیبی ایڈمے اس سے قبل بھی 2019 میں اسی نوعیت کے کیس میں سزا کا سامنا کر چکی ہیں۔
اس مقدمے میں حتمی سزا کا اعلان 5 نومبر کو متوقع ہے۔

سِنڈیانا سینٹانجلو نے 1989 میں مشہور میوزک ویڈیو "Bust A Move” سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا۔
انہوں نے معروف ٹی وی سیریز "Married with Children” میں کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی۔
اداکارہ دو بچوں کی ماں تھیں اور اپنے مداحوں میں اپنی دلکشی اور اداکاری کے باعث مقبول تھیں۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب امریکہ میں کاسمیٹک انجیکشنز اور غیر منظور شدہ بیوٹی ٹریٹمنٹس کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ماہرین نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ صرف لائسنس یافتہ ماہرین سے ہی میڈیکل یا کاسمیٹک سروسز حاصل کی جائیں تاکہ جان لیوا نتائج سے بچا جا سکے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    جن کے پاس ماں باپ ہوتے ہیں، اُنہیں دعاؤں کے لیے کسی پیر کی ضرورت نہیں۔اداکار نبیل ظفر

    نومبر 24, 2026

    نامور گلوکارمحسن رضا خان انتقال کر گئے

    نومبر 24, 2026

    ڈرامہ "درِ نجات” کے دو نئے کرداروں ’بیلا اور امان‘ نے شائقین کواپنی جانب متوجہ کرلیا

    نومبر 23, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.