کابل میں دھماکہ:افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا خلیل حقانی جاں بحق

افغان دارالحکومت میں دھماکے سے حقانی نیٹ ورک کے سینئر رہنما اور  افغان وزیر برائے مہجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانع نے تصدیق کی ہے  دھماکا وزارت مہاجرین کی عمارت کے اندر ہوا جس میں خلیل الرحمان حقانی سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔

خلیل الرحمان حقانی افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا اور حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے، جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی نے بھی خلیل الرحمان حقانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

اب تک دھماکے کے حوالے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

خیال رہے کہ 2021 میں افغان طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد خلیل الرحمان حقانی کو وزیر بنایا گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے