وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال

قاہرہ میں منعقدہ D-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر سوبیانتو کو ان کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انڈونیشیا کو پاکستان کے قابلِ اعتماد تجارتی شراکت دار کے طور پر سراہا، خصوصاً پام آئل کی فراہمی کے تناظر میں سراہا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیاعلاقائی چیلنجز کے حل کے لیے کثیرالجہتی فورمز میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیاوزیراعظم نے آسیان سیکٹرل ڈائیلاگ پارٹنر اور آسیان علاقائی فورم میں پاکستان کی شمولیت کے لیے انڈونیشیا کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ انڈونیشیا کے تعاون سے پاکستان جلد آسیان میں مکمل ڈائیلاگ پارٹنر بن سکے گا۔دونوں رہنماؤں نے فلسطین کے حق میں اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔غزہ میں جنگ بندی پر زور دیااسرائیل فلسطین تنازعہ کے جامع اور طویل مدتی حل کی وکالت کی۔ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے عزم کو دوہرایا۔وزیراعظم نے صدر سوبیانتو کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جسے انڈونیشیا کے صدر نے جوش و خروش سے قبول کیا، اور تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے