Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

نومبر 24, 2026

شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

نومبر 24, 2026

سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

نومبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
بدھ, نومبر 25
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»تازہ ترین»روہت شرما کا ٹیسٹ کیریئر ختم ، کپتان ہوتے ہوئے بھی آخری میچ سے باہر
تازہ ترین

روہت شرما کا ٹیسٹ کیریئر ختم ، کپتان ہوتے ہوئے بھی آخری میچ سے باہر

EditorBy Editorجنوری 3, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سڈنی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے، روہت شرما کی ٹیسٹ کپتانی اور ٹیسٹ کیریئر کا بھی اختتام قرار دیا گیا ہے۔ سنیل گواسکر کا کہنا تھا روہت شرما اپنا آخری ٹیسٹ میلبرن میں کھیل چکے اور اب سلیکٹرز کو آگے کا سوچنا چاہیے۔

بورڈر گواسکر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ میچ میں جسپریت بمراہ قیادت کر رہے ہیں، آؤٹ آف فارم روہت شرما کی جگہ شبمن گل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، وہ 20 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

جسپریت بمرا نے بورڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں بھی کپتانی کی تھی اور انڈیا پرتھ ٹیسٹ جیتا تھا، پہلے ٹیسٹ میچ میں روہت شرما نجی مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے۔ روہت شرما نے رواں سیریز کی پانچ اننگز میں 31 رنز اسکور کئے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ سے باہر باہر بیٹھنے کا فیصلہ کیا، اس سے قبل میلبرن ٹیسٹ کے بعد سے ہی انہیں ڈراپ کرنے کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں آرام کر رہے ہیں، روہت شرما چیمپئینز ٹرافی میں بھی کپتان نہیں ہوں گے ان کی جگہ ہاردیک پانڈیا کپتانی کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ روہت شرما کے اختلافات بھی رپورٹ ہوئے تھے، گوتم گمبھیر نے ڈریسنگ روم میں نام لئے بغیر ان پر سخت تنقید بھی کی تھی۔ گوتم گمبھیر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بھی روہت شرما پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

انٹرنیشنل سیریز میں یہ کپتان کے باہر بیٹھنے کا پہلا موقع نہیں، 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مصباح الحق کی جگہ شاہد آفریدی نے کپتانی کی تھی۔

2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا کے کپتان دنیش چندیمل باہر بیٹھے اور فائنل تک لیستھ مالنگا نے کپتانی کی۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی مرتبہ کپتان 1974 کی ایشیز سیریز میں ڈراپ ہوا، چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان مائیک ڈینس نے باہر بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

    نومبر 24, 2026

    شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

    نومبر 24, 2026

    سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

    نومبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.