ٹرمپ کی افتتاحی تقریب ، سکھ فار جسٹس کے گرپتونت سنگھ پنوں کی خصوصی شرکت، خالصتان ریفرنڈم ووٹر رجسٹریشن کا اعلان

0

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی  افتتاحی تقریب میں سکھ فار جسٹس کے گرپتونت سنگھ پنوں نے بھی خصوصی شرکت  کی۔ گرپتونت سنگھ پنوں ٹرمپ کی افتتاحی تقریب میں خالصتان کے نعرے لگاتے رہے ۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے ساتھ بال روم ڈنر میں گرپتونت سنگھ پنوں نے خصوصی بیان ریکارڈ کرایا ۔سکھ فار جسٹس نے کشمیر سے کنیا کماری تک سکھوں کے لیے خالصتان ریفرنڈم ووٹر رجسٹریشن کا اعلان کیا۔

گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سکھوں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ کشمیر سے کنیا کماری تک اپنے حق خود ارادیت کا استعمال کریں ۔ سکھ برادری مودی حکومت کی جابرانہ حکمت عملی کا مقابلہ کرے گی۔  20 ملین سکھ مودی کے ہندوستان میں محاصرے میں پھنسے ہوئے ہیں ۔

گرپتونت سنگھ نے بھارت میں سکھوں کو اپنی شناخت، مذہب اور آزادی کے وجود کیلئے خطرے کا سامنا ہے۔سکھوں کیلئے واحد حل ایک آزاد سکھ وطن ہے جہاں سکھ آزادی سے اپنی مذہبی اور سیاسی خواہشات کی پیروی کر سکیں ۔یہ ریفرنڈم صرف ایک انتخاب نہیں بلکہ یہ ہندوستان کے ظلم سے آزاد ہونے کی شناخت ہے ۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.