Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ سرگودھا انتظامیہ کاانتباہ

نومبر 26, 2026

سونا پھر مہنگا،فی تولہ 4700روپے اضافہ

نومبر 26, 2026

لاہور کے علاقہ دھرم پور میں مریم نواز اوپن لائبریری قائم کر دی گئی

نومبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, نومبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»ملتان ٹیسٹ:بلےبازوں پر بھاری،پہلے ہی دن 20وکٹیں گِر گئیں
پاکستان

ملتان ٹیسٹ:بلےبازوں پر بھاری،پہلے ہی دن 20وکٹیں گِر گئیں

EditorBy Editorجنوری 25, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز۔۔۔۔ ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے بلے باز ناکام رہے۔۔۔ پہلے ہی دن دونوں ٹیموں کے 20 بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔۔۔ ایک ہی دن میں 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ بن گیا۔۔

دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان ویسٹ انڈیز کے لیے بچھائے گئے اسپن کے جال میں خود پھنس گیا اور ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز کے 163 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، مہمان ٹیم کو  9 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے بعد پاکستانی ٹیم بھی پہلی اننگز کی ابتدا میں مشکلات کا شکار ہوئی تاہم 4 وکٹیں جلد گرنے کے بعد سعود شکیل اور محمد رضوان نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو کچھ حد تک سنبھالا۔

 پاکستان کی پہلی وکٹ 22 کے مجموعے پر گری جب محمد ہریرہ 9 رنز بنا کر کیمر روچ کا شکار بنے جب کہ بابر اعظم صرف ایک رنر بنا کر بولڈ ہوگئے۔قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو بھی کیمر روچ نے 15 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کر دیا جب کہ کامران غلام بھی 16 رنز بنا کر ہمت ہار گئے۔ 

چار وکٹیں جلد گرنے کے بعد سعود شکیل اور محمد رضوان نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم 119 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل بھی 32 رنز بنا کر جومیل وریکن کو وکٹ دے بیٹھے۔محمد رضوان بھی 49 رنز بناسکے، کاشف علی اور نعمان علی صفرپرآؤٹ ہوئے، ساجد خان 16 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن نے 4 وکٹیں لیں، گداکیش موٹی نے تین اور کیمار روچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز

قبل ازیں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 8 کے مجموعے پر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر کاشف علی نے اپنے اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی، انہوں نے عامر جنگو کو اپنا شکار بنایا، اس کے بعد نعمان علی نے ویسٹ انڈین بیٹرز کو ٹکنے نہ دیا اور یکے بعد دیگرے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نعمان علی نے ہیٹ ٹرک بھی اسکور کی اور وہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی طرف سے ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے اسپنر ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی 9 ویں وکٹ 95 کے مجموعے پر گری جب نعمان علی نے کیمار روچ کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔

پاکستان کی طرف سے ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ بھی نعمان علی نے ہی لی اور اس طرح انہوں نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس کے علاوہ ساجد خان نے 2، کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے گداکیش موتی 55 رنزبناکرنمایاں رہے جب کہ مہمان ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے اور 4 کھلاڑی صفر پر پویلین گئے۔

خیال رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ملتان میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں 127 رنز سے شکست دی تھی جب کہ پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کی تھیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ سرگودھا انتظامیہ کاانتباہ

    نومبر 26, 2026

    سونا پھر مہنگا،فی تولہ 4700روپے اضافہ

    نومبر 26, 2026

    لاہور کے علاقہ دھرم پور میں مریم نواز اوپن لائبریری قائم کر دی گئی

    نومبر 26, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.