نیتن یاہو کا بیان ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کا حصہ نہیں ہے۔ مارکو روبیو

سعودی ولی عہد کے دورہ واشنگٹن میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے: مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے غزہ کے 70 فیصد حصے پر قبضے کے ہدف کا بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق مجوزہ منصوبے سے مطابقت نہیں رکھتا۔

کیپیٹل ہل میں ایوان کی تخصیصی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ڈیموکریٹ رکن روز ڈی لارو نے سوالات کیے کہ آیا امریکہ غزہ میں حماس کو شکست دینے کے لیے اسرائیلی منصوبے کی حمایت کرتا ہے، جس میں 70 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کا ہدف شامل ہے۔

اس موقع پر مارکو روبیو نے واضح کیا کہ نیتن یاہو کا بیان ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کا حصہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق امریکی منصوبہ غزہ میں حماس کی حکمرانی کے خاتمے اور علاقے کی ازسرنو تعمیر پر مبنی ہے۔

روبیو نے کہا کہ "ہمارے پاس ایک منصوبہ ہے، لیکن یہ کوئی مطالبہ نہیں ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حتمی مقصد ایک ایسا غزہ ہونا چاہیے جہاں حماس کی حکمرانی نہ ہو۔”

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل دونوں کا ہدف ایک ایسا سیاسی و انتظامی ڈھانچہ ہے جو حماس کے اثر و رسوخ سے آزاد ہو، تاہم اس مقصد کے حصول کے طریقہ کار پر اختلاف پایا جاتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے