سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 33فیصد بڑھ گیا

ایک سال میں تجارتی خسارہ 33 فیصد بڑھ گیا۔۔۔۔ فروری 2025 میں تجارتی خسارہ 2 ارب 30 کروڑ ڈالر رہا۔۔۔ ایک سال پہلے خسارے کا حجم ایک ارب 73 کروڑ ڈالر تھا۔۔۔۔

ادارہ شماریات نے ایکسپورٹس اور امپورٹس کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔۔۔۔

فروری 2025 میں برآمدات میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔۔ 2 ارب 44 کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں۔۔

درآمدات 10 فیصد اضافے کے بعد 4 ارب 73 کروڑ ڈالر رہیں۔۔۔ ایک سال پہلے امپورٹ بل 4 ارب 30 کروڑ ڈالر تھا۔۔۔۔

ماہانہ بنیادوں پر خسارے میں کمی بیشی نہیں آئی۔۔۔۔ جنوری 2025 میں برآمدی مالیت 2 ارب 95 کروڑ ڈالر تھی۔۔۔ درآمدی حجم 5 ارب 25 کروڑ ڈالر تھا۔۔۔

رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں تجارتی خسارہ 6 فیصد بڑھ گیا۔۔۔ جولائی تا فروری 22 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔۔۔۔ امپورٹ بل 37 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا۔۔۔۔ آٹھ ماہ میں تجارتی خسارہ 14 ارب 80 کروڑ ڈالر سے زائد رہا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے