اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر مزید یرغمالی رہا نہ کئے تو ناقابل یقین نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہو۔۔۔۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیز فائر کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔۔۔ اس دوران اگر حماس نے یرغمالی رہا نہ کئے تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔۔۔
ادھر حماس نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ امدادی سامان کی ترسیل کو روکا گیا ہے جو سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔۔۔ ہزاروں امدادی ٹرکس رفح کی چیک پوسٹ پر غزہ میں داخلے کی اجازت کے منتظر ہیں لیکن اسرائیل انہیں غزہ تک آنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔۔
