وزیر اعظم پٹرولیم،توانائی،موسمیاتی تبدیلی،فوڈ سیکیورٹی کےوزرا تبدیل کرنے کےخواہاں

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم، توانائی، کلائمیٹ چینج اور فوڈ سیکیورٹی کے وزراء کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔ وفاقی کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت کے بعد وزیراعظم نے مشاورت کا عمل تیز کر دیا۔۔۔

وزیر اعظم کے وفاقی کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے۔۔۔وزارتوں کا فیصلہ کرنے کے لئے وزیر اعظم نے وزراء سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔۔۔

وزیر اعظم نے ملاقات کرنے والے وزرا کو ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کر دیا۔۔۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصدق ملک، اویس لغاری، طلال چودھری، عبدالرحمان کانجو نے ملاقاتیں کیں۔۔۔

وزیراعظم کا چند موجودہ وزرا کے قلمدانوں میں بھی رد و بدل کا عندیہ۔۔شہباز شریف نے واضح کر دیا کہ وفاقی وزرا کو ایک سے زائد وزارت کے قلمدان چھوڑنا ہوں گے۔۔۔۔۔اہم وزارتوں میں وفاقی وزیر کے ساتھ وزیر مملکت بھی مقرر کیا جائے گا

وزیر اعظم پٹرولیم، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، فوڈ سیکیورٹی کے وزراء کو تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔۔۔

نجکاری، سرمایہ کاری، اسٹیبلشمنٹ کے وزیروں کی تبدلی بھی متوقع ہے۔۔۔

احد چیمہ کہ جگہ توقیر شاہ کو بیوروکریسی کی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔۔۔احد چیمہ کو اقتصادی امور ڈویژن کی ذمہ داری دینے پر مشاورت کی گئی۔۔۔

وزیر اعظم نے پرویز خٹک کو شامل کرنے پر نالاں پارٹی ترجمان اختیار ولی کو بھی رام کرنے کی کوشش کی۔۔۔۔پارٹی ترجمان اختیار ولی نے پرویز خٹک سے متعلق اپنے خدشات وزیر اعظم کے سامنے رکھ دیئے۔۔

وزیر اعظم نے اختیار ولی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔۔ وزیر اعظم نے اختیار ولی خان کو اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کی ہدایت کی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے