حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی۔۔ ایف بی آر نے صعنتی اشیاء کی پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
ایف بی آر میں ویڈیو نگرانی کیلئے ڈیجیٹل آئی سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا ۔۔سینٹرل کنٹرول یونٹ ایف بی آر کو رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے گا ۔۔پیداواری ریکارڈ کا تجزیہ کرکے قانونی کاروائی کی جا سکے گی۔۔
مانیٹرنگ کے بغیر مال فیکٹری سے نہیں نکل سکے گا۔۔ کاروباری احاطے میں پروڈکشن مانیٹرنگ سامان نصب کیا جائے گا۔۔ نگرانی کا سامان لائسنس یافتہ مجاز وینڈر کے زریعے نصب کیا جائے گا۔۔ وینڈر نصب ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرے گا اور فیس چارج کرنے کا مجاز ہوگا۔۔
