جعفر ایکسپریس حملے کے بعد قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی۔۔ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے تین مقدمات درج کر لئے۔
ایف آئی کا کہنا ہے مقدمات جعلی خبروں کو پھیلانے پر درج کیا کئے گئے ہیں۔۔مقدمات پیکا ایکٹ کے تحت درج کئے گئے ہیں۔۔
ایف آئی آر میں پراپیگنڈہ کے ذریعے عوام کو اداروں کے خلاف بھڑکانے کا الزام لگایا گیا ہے۔۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کالعدم تنظیم کو پرموٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔
مقدمات صحافی احمد نورانی۔ شفیق احمد ایڈدوکیٹ اور آئینہ درخانی کے خلاف درج کئے گئے ہیں۔
ایف آئی آر متن کے مطابق تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے زریعے عوام میں بے یقینی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق مزید اکاؤنٹس کی چھان بین کا سلسلہ جاری ہے۔۔
