اسٹیٹ بینک نے کہا ہے رواں مالی سال کے سات ماہ میں 69 کروڑ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل ہوا ہے۔۔ تمام غیر ملکی ادائیگیوں اور وصولیوں کے بعد پاکستان کو سات ماہ میں 69 کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔۔۔
مرکزی بینک کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے کی بڑی وجہ سات ماہ میں ترسیلات زر میں 5 ارب ڈالر کا بڑا اضافہ ہے۔۔۔ مالی سال 25-2024 کے سات ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 24 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بھیجا۔۔ ایک سال پہلے سات ماہ میں 18 ارب ڈالر حاصل ہوئے تھے۔۔
فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا۔۔۔ خسارے کی بڑی وجہ درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ہے
