وزیراعظم کی ٹیکس تنازعات کے جلد حل کیلئے متبادل نظام مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس مقدمات کے حوالےسے بنائی گئی ٹاسک فورس کے ایکشن پلان کی منظوری دے دی اور  کہا متبادل نظام سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم اور ٹیکس مقدمات کے فیصلے جلد ہوں گے ۔ ایف بی آر قانونی ونگ میں ضرورت کے مطابق بہترین افرادی قوت رکھنے کی ہدایت بھی کردی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ایف بی آر میں جاری اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔  ٹیکس مقدمات کے حوالےسے بنائی گئی ٹاسک فورس کی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعظم نے  ٹاسک فورس کی طرف سے پیش کردہ ایکشن پلان کی منظوری دے دی۔ سربراہ ٹاسک فورسشاد محمد خان اور دیگر ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایکشن پلان ٹائم لائنز کےساتھ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے کہا ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن اور جاری اصلاحات کے بہتر نتائج آ رہے ہیں۔ ٹیکس تنازعات کے جلد حل کیلئے متبادل نظام مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہوگا اور ٹیکس مقدمات کا فیصلہ جلد ہوگا۔ یہ بھی کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ میں مجوزہ سی ایل ایم ایس کو جلد از جلد قائم کیا جائے۔ ایف بی آر قانونی ونگ میں ضرورت کے مطابق میرٹ پر بہترین افرادی قوت رکھنے کی ہدایت بھی کر دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ موجودہ سال اب تک ٹیکس تنازعات کےفیصلوں سےقومی خزانے میں چوبیس ارب روپے وصول ہو چکے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے