مشرق وسطیٰ کے کشیدہ حالات ۔ دنیا بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گئی۔۔
لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونا 29 ڈالر مہنگا۔۔۔ 3035 ڈالر میں ٹریڈنگ جاری ہے۔
دنیا بھر میں سونے کو جیوپولیٹیکل حالات میں خرابی کے باعث ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدہ حالات کے باعث سرمایہ کاروں نے گولڈ مارکیٹ کا رخ کر لیا۔
اسرائیل کے غزہ پر بدترین بمباری اور 336 فلسطینی کی شہادت کے بعد مڈل ایسٹ میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔۔ دوسری طرف امریکہ کی یمن پر بمباری نے بھی جلتی پر تیل کا کام کیا۔۔
ان حالات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں ایک تولہ سونا 2550 روپے مہنگا ہو گیا۔
فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 17 ہزار 350 روپے کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔۔۔
