یوکرین جنگ بندی پر صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن کےدرمیان 90منٹ طویل ٹیلیفونک گفتگو

0

روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں اہم پیشرفت۔۔۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ۔۔دونوں رہنماؤں کے درمیان 90 منٹ تک بات چیت ہوئی۔۔
روس کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے صدر پیوٹن نے امریکی ہم منصب کی تجاویز کا مثبت جواب دیا ہے۔۔ ایک ماہ تک یوکرین کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کی تجویز پر روسی صدر نے مثبت اشارہ دیا ہے۔۔


صدارتی ترجمان کے مطابق یوکرین کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کا روسی صدر فوری حکم دیں گے۔۔
19 مارچ کو روس اور یوکرین کے درمیان 175 قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔۔روسی صدر پیوٹن کا امریکی صدر کو پیغام۔۔ روس یوکرین کے 23 شدید زخمی فوجیوں کو بھی رہا کردے گا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.