لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات گئےہونیوالی بارش سےگرمی کا زورٹوٹ گیا،محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ دن میں وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکےساتھ بارش متوقع ہے، پنجاب کے جنوبی اور وسطی اضلاع میں آندھی اورگرد آلود ہوائیں چلنےکی توقع ہے،مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک،چکوال،جہلم،خوشاب میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرگودھا،میانوالی،گجرات اورشیخوپورہ میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے،پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کےبیشترجنوبی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکی توقع ہے،وسطی اور جنوبی اضلاع میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
