خلائی مشن کیلئے سپارکو نےتجرباتی تجاویز طلب کر لیں

پاکستان کے پہلے تاریخی انسانی خلائی مشن کے لیے سپارکو نے تجرباتی تجاویز طلب کر لیں۔۔ خلائی مشن میں حصہ لینے کے لیے سائنس دانوں، محققین اور طلبہ سے تجاویز طلب کی گئیں ہیں۔۔

قومی خلائی ادارہ سی ایس ایس کے انتہائی درجہ حرارت، خلا کے ماحول اور مائیکروگریویٹی میں کیے جانے والے انوویٹو تجربات کے لیے تجاویز مانگی گئی ہیں۔۔ سائنس دان اور انجینئرزاپنی تجاویز 30 اپریل 2025 تک سپارکو کو جمع کرواسکتے ہیں۔۔

ترجمان سپارکو نے کہا کہ پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن اس مشن کے سائنسی اثرات کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کیلئے محترک ہے۔۔

چینی خلائی اسٹیشن زمین کے گرد 41.5 ڈگری کے زاویے پر بیضوی مدار میں تقریباً 380 کلومیٹر کی بلندی پر گردش کر رہا ہے۔۔یہ زمین کے گرد ایک چکر 92 منٹ میں مکمل کرتا ہے اور اس کی مدار رفتار تقریباً 7.7 کلومیٹر فی سیکنڈ ہے۔

ترجمان نے کہا پاکستانی عوام کے لیے خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرنے کا ایک شاندار موقع ہے۔۔ منتخب کیے جانے والے تجربات سی ایس ایس کی جدید ترین تحقیقی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں گے۔۔ جن میں خلائی حیاتیات، بائیو ٹیکنالوجی، بنیادی طبیعیات، فلویڈ ڈائنامکس، مٹیریل سائنس، اور فلکیاتی طبیعیات کے لیے مخصوص تجرباتی ریکس شامل ہیں

خاص طور پر زراعت اور طبّی علوم کے شعبوں میں تجاویز کو ترجیح دی جائے گی، جہاں خرد ثقل کے ماحول میں انقلابی دریافتیں ممکن ہیں۔۔۔ ترجمان نے کہا کہ تجاویز نیا پن، کم خرچ، ہلکا وزن، اور مائیکرو گریویٹی کے ماحول میں ایک ہفتے کے اندر عملی طور پر قابلِ عمل ہونی چاہئیں۔

جمع کرائی گئی تجاویز سی ایس ایس کی تحقیقی ترجیحات اور پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق ہوں۔پاکستان کا خلاباز 2026 کے آخر تک یا سی ایس ایس کے آئندہ مشن شیڈول کے مطابق، تربیت مکمل کرنے کے بعد خلائی اسٹیشن کا مشن انجام دے گا۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے