فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس ہفتے قاہرہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو نئی جہت دینے کا اعلان کیا۔ قاہرہ کے الاتحادیہ پیلس میں ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران میکرون نے کہا "مصر صرف ایک دوست نہیں بلکہ فرانس کا ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ ہم آج ایک نئے اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے پر دستخط کر کے اس تعلق کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔”
معاہدے کے نمایاں نکات میں اقتصادی ترقی میں تعاون،سلامتی و انسداد دہشت گردی میں اشتراک،ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں شراکت اور مصر کے ویژن 2030 ترقیاتی اہداف کی حمایت شامل ہیں
میکرون نے واضح کیا کہ فرانسیسی سرمایہ کاری اور یورپی امداد کے ذریعے مصر کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور مدد فراہم کی جائے گی۔
فرانس اور مصر کے درمیان بڑھتا ہوا اتحاد ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرق وسطیٰ میں علاقائی کشیدگیاں عروج پر ہیں۔ اس شراکت داری کو نہ صرف معاشی خوشحالی بلکہ علاقائی استحکام کے لیے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے۔”ہم مصر کے ترقیاتی سفر میں اس کے شراکت دار بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔”
