امریکہ کے ساتھ تجارت میں پاکستان کے اربوں ڈالر سرپلس پر صدر ٹرمپ کی کاری ضرب ۔۔۔۔ امریکہ میں پاکستانی مصنوعات 29 فیصد مہنگی ہو جائیں گی ۔۔۔۔ امریکی کسٹمزنے پاکستانی پروڈکٹس پر 29 فیصد ٹیکس کی وصولی شروع کر دی۔۔۔
دو دہائیوں سے پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارت میں اربوں ڈالر کا سرپلس انجوائے کر رہا تھا ۔۔۔ حالیہ پانچ سال میں پاکستان نے امریکہ سے 13 ارب 86 کروڑ ڈالر کی اشیا امپورٹ کیں۔۔ اس کے مقابلے میں 25 ارب ڈالر کی مصنوعات امریکہ کو فروخت کی گئیں۔۔ پانچ سال میں پاکستان نے 11 ارب 28 کروڑ ڈالر کا ٹریڈ سرپلس حاصل کیا۔۔
امریکہ پاکستانی ٹیکسٹائل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔۔۔ 77 فیصد ٹیکسٹائل ایکسپورٹس امریکہ کو کی جاتی ہیں۔۔۔ صدر ٹرمپ کے 29 فیصد ٹیرف کے بعد پاکستانی ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹس سب سے زیادہ متاثر ہوں گی۔۔
حالیہ پانچ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 39 ارب ڈالر سے زائد رہا۔۔
