وزیرِاعظم شہباز شریف کی فلسطینی صدرمحمود عباس سےشرم الشیخ میں خوشگوار ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی مصر کے شہر شرم الشیخ میں فلسطینی صدر اور بحرین کے فرمانروا سمیت اہم قائدین سے ملاقاتیں  ہوئیں ،  شہباز شریف نے غزہ کےعوام کوہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ، جنگ بندی اورامن معاہدہ خطےمیں امن و فلسطینیوں کی ترقی کا پیش خیمہ بھی قرار دیا ۔

فلسطینی صدرمحمود عباس سے خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ شریک تھے ۔ صدرمحمود عباس نےفلسطینیوں کا ہمیشہ ساتھ دینے اور سیاسی و سفارتی محاذ پر مدد پرپاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ جنگ بندی معاہدے پر دستخط سے پہلے غیر رسمی ملاقات میں تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا  ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے