Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایران کا اسرائیلی شہر بئرالسبع پر حملہ

جون 20, 2025

ایران پر اسرائیلی حملے بلاجواز اور غیر قانونی ہیں:پاکستان

جون 20, 2025

ایٹمی خطرہ ختم ہونے تک ایران پر حملے نہیں روکیں گے:اسرائیل

جون 20, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • ایران کا اسرائیلی شہر بئرالسبع پر حملہ
  • ایران پر اسرائیلی حملے بلاجواز اور غیر قانونی ہیں:پاکستان
  • ایٹمی خطرہ ختم ہونے تک ایران پر حملے نہیں روکیں گے:اسرائیل
  • صدر ٹرمپ چاہیں تو جنگ بندی کروا سکتے ہیں:ایران
  • بنوں میں پولیو کا نیا کیس،خیبرپختونخوا میں رواں سال کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا
  • عیدالاضحیٰ میں خریداری،ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ:ادارہ شماریات
  • شہباز شریف کو امریکی وزیر خارجہ کا فون،مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی
  • اسرائیل کا ایران پر حملہ جنگی جرم ہے:وزیر خارجہ عباس عراقچی
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد

EditorBy Editorاپریل 14, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس خادم حسین اور جسٹس محمد آصف کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 5 ججز کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین، جسٹس محمد آصف، متعلقہ ہائی کورٹس کے رجسٹرارز اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سینیارٹی کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے سماعت کے آغاز میں کہا کہ ہمارے سامنے 7 مختلف درخواستیں موجود ہیں، سینیارٹی کیس میں پانچوں جج بھی ہمارے سامنے درخواست لائے، کیوں نہ ہم ججز کی درخواست کو ہی پہلے سنیں؟ راجا مقسط، عمران خان اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز سمیت دیگر درخواست گزار ہیں۔

اس موقع پر راجا مقسط اور عمران خان کے وکیل ادریس اشرف روسٹرم پر آگئے، وکیل ادریس اشرف نے کہا کہ بنیادی حقوق کے معاملے پر ہم نے درخواست دی ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پہلے ججز کی درخواست سننا بہتر ہوگا، رولز کے مطابق بھی سینئر وکیل کو پہلے سننا چاہیے۔

اس دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے وکیل منیر اے ملک اور صلاح الدین روسٹرم پر آگئے اور منیر اے ملک نے دلائل کا آغاز کر دیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اس کیس میں دو اہم نکات ہیں، ایک نکتہ یہ ہے کہ ججز کا تبادلہ ہوا، دوسرا اہم نکتہ یہ ہے کہ ججز کی سینیارٹی کیا ہوگی؟ ایک بات واضح ہے کہ سول سروس ملازمین کے سینیارٹی رولز یہاں اپلائی نہیں ہوں گے، دیکھنا یہ ہے کیا سینیارٹی پرانی ہائی کورٹ والی چلے گی؟ دوسرا سوال ہے کہ کیا تبادلے کے بعد نئی ہائی کورٹ سے سینیارٹی شروع ہوگی؟ آپ کا اعتراض تبادلے پر ہے یا سینیارٹی میں تبدیلی پر؟

وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ ہمارا اعتراض دونوں معاملات پر ہے، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جج کا تبادلہ آرٹیکل 200 کے تحت ہوا وہ پڑھ دیں جس پر منیر اے ملک نے آرٹیکل 200 پڑھ دیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آئین کے مطابق جس جج کا تبادلہ ہو اس کی رضامندی ضروری ہے، دونوں متعلہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کی رضامندی بھی لازمی ہے جبکہ چیف جسٹس پاکستان کی رضامندی بھی لازم قرار دی گئی ہے۔

منیر اے ملک نے کہا کہ ہمارا اعتراض یہ ہے کہ جج کا تبادلہ صرف عارضی طور پر ہوسکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ایسا ہوتا تو آئین میں لکھا جاتا وہاں تو عارضی یا مستقل کا ذکر ہی نہیں، آئین میں صرف اتنا لکھا ہے کہ صدر پاکستان جج کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔

منیر اے ملک نے کہا کہ صدر مملکت کے پاس ججز کے تبادلوں کا لامحدود اختیار نہیں، ججز تبادلوں کے آرٹیکل 200 کو ججز تقرری کے آرٹیکل 175 اے کے ساتھ ملا کر پڑھنا ہوگا، آئین کے مطابق تمام ججز کے ساتھ یکساں سلوک کیا جانا چاہیے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے صدر مملکت کے پاس ججز کے تبادلوں کا اختیار ہے، اگر ججز کے تبادلوں میں اضافی مراعات ہوتیں تو اعتراض بنتا تھا، خود سے صدر ججز کے تبادلے کر دے تو سوال اٹھے گا، چیف جسٹس پاکستان کی سفارش پر تبادلے آئین کے مطابق ہیں۔

دوران سماعت جسٹس نعیم اختر افغان نے ججز کے تبادلے پر اہم سوالات اٹھاتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا قیام ایکٹ کے ذریعے ہوا ہے، کیا ایکٹ میں ججز کو تبادلہ کر کے لانے کا اسکوپ موجودہے؟ منیر منیر اے ملک نے موقف اپنایا کہ ایکٹ میں ججز کو تبادلہ کر کے لانے کی گنجائش نہیں ہے، ایکٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں صرف نئے ججز کی تعیناتی کا ذکر ہے۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا جب ججز کی اسامیاں خالی تھیں تو تبادلے کے بجائے انہی صوبوں سے نئے جج کیوں تعینات نہ کیے گئے؟ کیا حلف میں ذکر ہوتا ہے کہ کون سی ہائی کورٹ کا حلف اٹھا رہے ہیں؟ منیر اے ملک نے جواب دیا حلف کے ڈرافٹ میں صوبے کا ذکر ہوتا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا حلف اٹھاتے ہوئے اسلام آباد کیپیٹل ٹیراٹری کا ذکر آتا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ہم جب عارضی جج بنتے ہیں تو حلف ہوتا ہے، مستقل ہونے پر دوبارہ ہوتا ہے، سینیارٹی ہماری اس حلف سے گنی جاتی ہے جو ہم نے بطور عارضی جج لیا ہوتا ہے، دیکھنا یہ ہے اگر دوبارہ حلف ہو بھی تو کیا سینیارٹی سابقہ حلف سے نہیں چلے گی؟ نئے حلف سے سینیارٹی گنی جائے تو تبادلے سے پہلے والی سروس تو صفر ہوجائے گی۔

منیر اے ملک نے کہا کہ اسی لئے آئین میں کہا گیا ہے جج کو اس کی مرضی لے کر ہی ٹرانسفر کیا جائے۔

عدالت نے 5 ججز کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین، جسٹس محمد آصف، متعلقہ ہائیکورٹس کے رجسٹرارز اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیے۔

جسٹس محمد علی نظہر نے ریمارکس دیے آپ کی درخواست میں کام کرنے سے روکنے کی استدعا ہی نہیں، آپ زبانی استدعا کر رہے ہیں جبکہ آپ کی درخواست میں کام سے روکنے کی استدعا ہی نہیں۔

کراچی ہائی کورٹ بار کے وکیل فیصل صدیقی روسٹرم پر آئے اور موقف اپنایا کراچی ہائی کورٹ بار کی درخواست میں کام روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے آج کی سماعت کا حکمنامہ لکھواتے ہوئے کہا کہ آئینی بینچ میں7 درخواستیں دائر ہوئیں، درخواست گزاروں میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج بھی شامل ہیں۔

حکم نامے کے مطابق ایڈووکیٹ منیر اے ملک نے دلائل میں کہا کہ آرٹیکل 200 کے تحت ججز اختیارات کو ریگولیٹ ہونا چاہیے، آئینی بینچ کو بتایا گیا ججز ٹرانسفر نوٹی فکیشن میں منطقی وجوہات ہونی چاہئیں، عدالت کے سامنے یہ دلیل بھی رکھی گئی اگر ایک جج دوسری ہائی کورٹ میں تبادلے کو قبول کرے تو نئی ہائی کورٹ کا حلف بھی لینا چاہیے۔

حکم نامے کے مطابق عدالت کے سامنے یہ دلیل بھی رکھی گئی کہ آرٹیکل 200 کے تحت تبادلے کا اختیار لامحدود نہیں ہونا چاہیے، عدالت کے سامنے یہ دلیل بھی دی گئی کہ کسی جج کا دوسری ہائی کورٹ میں ٹرانسفر محدود وقت کے لیے ہونا چاہیے۔

حکم نامے میں مزید لکھوایا گیا کہ ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے کہا کہ جو جج ایک ہائیکورٹ سے تبادلہ ہو کر دوسری ہائی کورٹ میں آتا ہے تو اسی ہائی کورٹ میں سینیارٹی لسٹ برقرار رہتی ہے، فیصل صدیقی نے کہا کہ جج ٹرانسفر ہونے کے بعد مذکورہ ہائی کورٹ میں سینیارٹی کی عبوری لسٹ ہونی چاہیے۔

حکمنامے کے مطابق وکیل ادریس اشرف نے کہا کہ عدالت ٹرانسفر کا پورا ریکارڈ منگوائے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ آپ نے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کو سول کورٹ بنا لیا ہے؟ جو درخواستوں میں تبادلے کا ریکارڈ لگایا گیا ہے کیا وہ غلط ہے؟

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل حامد خان نے موقف اختیار کیا میرے دلائل کو بھی عدالتی حکم کا حصہ بنایا جائے، 6 ججز کے خط پر ازخود نوٹس لیا گیا تھا، ان 6 ججز میں سے 5 جج وہ ہیں جنہوں نے آپ سے رجوع کیا ہوا ہے۔

حکم نامے کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ہم آپ کے دلائل سمجھ نہیں پا رہے، کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ ہم 6 ججز کے خط والا معاملہ اس کیس کے ساتھ سنیں؟ اس کیس کا 6 ججوں کے خط کے ساتھ کیا تعلق ہے؟

وکیل حامد خان نے کہا میں کسی مناسب وقت کے لیے اپنی اس دلیل کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے درخواست کے قابل کے سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ یہ درخواست آرٹیکل 184 (3) کے تحت قابل سماعت ہی نہیں ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین اور جسٹس آصف کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

وکیل منیر اے ملک نے موقف اختیار کیا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو ہے سماعت 18 اپریل سے پہلے مقرر کیا جائے، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 3 ججوں کی دوسرے ہائی کورٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبالے اور انہیں کام سے روکنے کے لیے 7 آئینی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

درخواستوں میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سینئر جج قرار دینے کی سینیارٹی لسٹ کو بھی چیلنج کیا گیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی سمیت 5 ججوں نے سینارٹی لسٹ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

ایران کا اسرائیلی شہر بئرالسبع پر حملہ

جون 20, 2025

ایران پر اسرائیلی حملے بلاجواز اور غیر قانونی ہیں:پاکستان

جون 20, 2025

ایٹمی خطرہ ختم ہونے تک ایران پر حملے نہیں روکیں گے:اسرائیل

جون 20, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

ایران کا اسرائیلی شہر بئرالسبع پر حملہ

جون 20, 20251

ایران پر اسرائیلی حملے بلاجواز اور غیر قانونی ہیں:پاکستان

جون 20, 20253

ایٹمی خطرہ ختم ہونے تک ایران پر حملے نہیں روکیں گے:اسرائیل

جون 20, 20252

صدر ٹرمپ چاہیں تو جنگ بندی کروا سکتے ہیں:ایران

جون 20, 20253
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025738

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025738

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024498

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025448

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025216
Don't Miss
تازہ ترین

ایران کا اسرائیلی شہر بئرالسبع پر حملہ

By Editorجون 20, 20251

ایران نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر بئرالسبع پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے…

ایران پر اسرائیلی حملے بلاجواز اور غیر قانونی ہیں:پاکستان

جون 20, 2025

ایٹمی خطرہ ختم ہونے تک ایران پر حملے نہیں روکیں گے:اسرائیل

جون 20, 2025

صدر ٹرمپ چاہیں تو جنگ بندی کروا سکتے ہیں:ایران

جون 20, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

ایران کا اسرائیلی شہر بئرالسبع پر حملہ

جون 20, 2025

ایران پر اسرائیلی حملے بلاجواز اور غیر قانونی ہیں:پاکستان

جون 20, 2025

ایٹمی خطرہ ختم ہونے تک ایران پر حملے نہیں روکیں گے:اسرائیل

جون 20, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025738

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024498

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025448

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.