کاروباری ہفتے کا دوسرا روز ۔۔۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی تیزی رہی۔ 100 انڈیکس 385 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 775 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں 48 کروڑ حصص کی تجارت میں سرمایہ کاروں نے 38 ارب روپے منافع کمایا۔ کاروباری سودے 30 ارب 50 کروڑ روپے میں طے پائے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 252 ارب روپے سے بڑھ کر 14 ہزار 290 ارب روپے پر پہنچ گئی