چین نے امریکہ کو قیمتی اور نایاب دھاتوں کی برآمدات پر پابندی سے دنیا کی سپر پاور کو بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔
امریکی تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے امریکہ کی دفاعی صنعت پر منفی اثرات واضح ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ نیوکلیئر ہتھیاروں اور جنگی جہازوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی قیمتی اور نایاب دھاتوں پر چین کا کنٹرول ہے۔
دنیا بھر میں ڈیفنس انڈسٹری میں استعمال ہونے والی ان نایاب دھاتوں کی 80 فیصد سپلائی چین سے ہوتی ہے۔ امریکہ ان دھاتوں کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ امریکہ کو ان دھاتوں کی برآمدات پر پابندی سے امریکی دفاعی صنعت بحران کا شکار ہونا شروع ہو گئی ہے۔
امریکہ میزائل، ریڈار سسٹمز، ڈرونز، ایٹمی آبدوزوں اور جنگی طیاروں کی تیاری میں ان دھاتوں پر چین پر انحصار کرتا ہے۔
ان دھاتوں کی امریکہ برآمدات پر پابندی سے امریکہ بآسانی نہیں نمٹ سکتا۔ امریکہ میں ان قیمتی اور نایاب دھاتوں کی کوئی کان نہیں ہے۔