عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا 900 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا۔
بدھ اور جمعرات کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 9000 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط کے حامل خالص سونے کے دام 900 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 36 ہزار 100 روپے ہو گئے۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 772 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 88 ہزار 151 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 708 روپے اضافے سے 2 لاکھ 64 ہزار 148 روپے تک جا پہنچا۔
ادھر، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3 ہزار 377 روپے اور 2 ہزار 985 روپے پر برقرار رہی۔
اضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کی قیمت 6 ہزار 700 روپے گر کر 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی۔
اس سے ایک روز قبل (14 مئی) فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 2 ہزار 300 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہو گیا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 48 ڈالر سستا ہو کر 3178 ڈالر فی اونس میں ٹریڈ ہو رہا ہے