امریکہ کی تجارتی جنگ نے دنیا بھر کی حساس مارکیٹوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دھاتوں میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے نئے ریکارڈز بنا لئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونا 19 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 357 ڈالر کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ادھر پاکستان میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک تولہ سونا ساڑھے تین لاکھ روپے کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔
24 قیراط کا 10 گرام 1712 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 68 روپے سے تجاوز کر گیا۔
22 قیراط کے 10 گرام سونے کے بھاؤ 1572 روپے بڑھ گئے۔ قیمت پونے تین لاکھ روپے پر پہنچ گئی۔