اسلام آباد : اسلام آباد میں پاک جی سی سی انسداد منشیات کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس 16 سے 17 اپریل تک جاری رہی۔
پاکستان اور گلف کوآپریشن کونسل ممالک کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات، مذہبی و ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں۔افغانستان سے جغرافیائی قربت کی وجہ سے پاکستان ,منشیات اور اسمگلنگ کے مسئلہ کا شکار ہے۔
منشیات اسمگلرز اور دہشتگردوں میں مالی تعاون کا انکشاف ہوا ہے ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے جی سی سی ممالک میں بھیجی جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ، مستعدی سے روکی ہیں۔
2024 تا 2025 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان نے 428.403 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں۔پاکستان میں منشیات کے 29 نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا گیا۔جی سی سی ممالک کو اسمگل کی جانے والی 48.431 میٹرک ٹن منشیات بھی ضبط کی گئی۔
ضبط شدہ منشیات کا 11.30 فیصد حصہ جی سی سی ممالک کو بھیجا جا رہا تھا۔جی سی سی ممالک کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلیجنس شیئرنگ کی مزید ضرورت ہے۔پاکستان کی جانب سے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت انسداد منشیات کوششیں جاری رہیں گی۔
کانفرنس کے اختتام پر پاکستان اور خلیج تعاون کونسل نے دنیا کومنشیات سے پاک کرنے کا مشترکہ عزم کیا