یوکرین نے امریکہ کے ساتھ معدنی ذخائر کی فروخت کے ’’ارادے کی ایک یاداشت‘‘ پر دستخط کر دیئے ہیں۔
یوکرین کی وزیر تجارت یولیا سوریدنکو نے کہا ہے امریکہ کے ساتھ معدنی ذخائر کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کا معاہدہ طے پایا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان معدنی ذخائر پر معاشی شراکت داری کا معاہدہ ہوا ہے۔ اس معاہدے کے بعد یوکرین کی تعمیرِ نو کا ایک سرمایہ کاری فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔
یوکرینی وزیر تجارت نے کہا ابھی اس معاملے میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے۔
یوکرینی وزیر تجارت جو نائب وزیراعظم بھی ہیں انہوں نے اس معاہدے کی مزید تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ اور اپنی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں معاہدے پر دستخط کئے جا رہے ہیں۔