پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے جاری مقابلوں میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے33 اور محمد عامرنے 30 رنزکی اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز کے جیمز ونس نے 70، ڈیوڈ وارنر نے 31 اور ٹم سائفرٹ نے 27 رنز سکور کیے۔
کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔
پی ایس ایل 10 کے پوائٹس ٹیبل پر اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، لاہور قلندرز 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، ملتان سلطانز صفر پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور پشاور زلمی صفر پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔