عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو پَر لگ گئے۔ صدر ٹرمپ کی تجارتی جنگ نے دھاتوں کی مارکیٹ میں افراتفری مچا دی۔ محفوظ سرمایہ کاری سمجھی جانے والی سونے کی دھات کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں سال کے ساڑھے چار ماہ میں سونا 77 ہزار 100 روپے مہنگا ہوا۔
یکم جنوری 2025 کو پاکستان میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ72 ہزار 600 روپے کا تھا۔ 19 اپریل کو ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں اسی مدت میں سونے کے بھاؤ میں 712 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا۔ لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونا یکم جنوری کو سونے کی قیمت 2514 ڈالر تھی جو اب 3226 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔