دفاعِ وطن اور عوامی تحفظ کیلئے سیاسی و عسکری قیادت کا فولادی عزم

گزشتہ سال پاکستان نے بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کے فیصلہ کن اور بھرپور جواب سے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاک فوج کا شہریوں کے تحفظ اور ملکی دفاع کےعزم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

8 مئی 2025 کو پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی اشتعال انگیزی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے پاکستان میں داخل ہونے والے تمام اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے اپنی جارحیت سے پورے خطہ کو جنگ کی آگ میں دھکیل دیا، جب پاکستان حملہ کرے گا توبھارتی میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں پڑے گی پوری دنیا دیکھے گی۔

پاکستان کی عسکری قیادت نے ہر قیمت پر پاکستان کی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان کی بارہا تنبیہ کے باوجود آپریشن سندور کے نام پر بھارت نے جارحیت سے باز نہ آ کر عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا کیا، معرکہ حق میں پاکستان کی عسکری خوداعتمادی اور سٹریٹیجک صلاحیت نے بھارت کو جنگی میدان سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے