امریکہ کے معتبر اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی کو صدر ٹرمپ کے مطالبات پر مبنی خط بغیر تصدیق کے بھیجا گیا۔
اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے ہارورڈ یونیورسٹی کو اسٹاف کی ہائرنگ اور غیر ملکی طلبہ کے داخلوں پر سکروٹنی کا کہا گیا تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں مطالبات ماننے سے انکار کر دیا تھا جس پر صدر ٹرمپ خاصے برہم تھے۔
اسی وجہ سے صدر ٹرمپ نے یونیورسٹی کی 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی فیڈرل گرانٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ نے یونیورسٹی کا ٹیکس استثنیٰ بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اخبار نے لکھا ہے کہ مطالبات پر مبنی خط کو وہائٹ ہاؤس کے کسی اعلیٰ حکام کی تصدیق اور دستخط کے بغیر بھیجا گیا۔