بھارت کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ /مودی کو پہلگام حملے سے 3 دن پہلے حملے کی رپورٹ مل گئی تھی۔۔
انڈیا ٹو ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے مودی پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔۔ ملک ارجن کھرگے نے کہا مودی نے پہلگام حملے سے تین دن قبل انٹیلیجنس رپورٹ کے بعد اپنا مجوزہ دورہ کشمیر منسوخ کیا۔۔ انٹیلی جنس رپورٹ ہونے کے باوجود مودی نے خود کو تو بچا لیا مگر سیاحوں کو بچانے کیلئے کچھ بھی نہ کیا۔۔
ارجن کھرگے نے سوال کیا کہ اگر انٹیلی جنس الرٹ یہ بتا سکتی ہے کہ وزیراعظم کا جانا محفوظ نہیں، تو پھر سیاحوں اور مقامی شہریوں کو کیوں خطرے میں چھوڑا گیا؟
انہوں نے کہا 22 اپریل کو ملک میں پیش آنے والا دہشت گرد حملہ ایک بڑی انٹیلی جنس ناکامی تھی۔۔ حکومت نے اس ناکامی کو تسلیم تو کیا، لیکن سوال یہ ہے کہ اگر حملے کا اندیشہ پہلے سے تھا تو پیش بندی کیوں نہ کی گئی؟
24 اپریل کو آل پارٹیز اجلاس میں مرکزی حکومت نے پہلگام حملے میں سکیورٹی کی خامیوں کو تسلیم کیا تھا۔۔ وزارت داخلہ اور انٹیلیجنس بیورو نے تصدیق کی کہ پہلگام میں سکیورٹی کی خامیاں موجود تھیں۔۔ انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اس سے قبل بھارتی اخبار ڈیکن کرونیکلز بھی پہلگام واقعہ میں سکیورٹی کی خامیاں کی نشاندہی کرچکا ہے۔۔ اطلاعات تھیں کہ مودی جب کاترا سے سرینگر ٹرین سروس کا افتتاح کرینگے تو حملہ ہوگا۔۔