اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فتنہ الخوارج کے کارندے کو قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا ہے ۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں ملوث مجرم ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی مجرم محیب اللہ کو 11 ڈبلیو اے ٹی اے میں ایک ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو ایک ہفتہ قید کی مزید سزا بھگتناہوگی استغاثہ کے مطابق سی ٹی ڈی نے ایک ماہ قبل مجرم کو اسوقت گرفتار کیاتھا جب وہ کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کر رہا تھا۔