لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ کے دسویں ایڈیشن کے مقابلے جاری ہیں۔
آج ہونے والے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی ۔ پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف16.4 اوور میں 3وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ،، کپتان بابر اعظم نے56رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔حسین طلعت 51 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ پشاور زلمی کیخلاف لاہور قلندرز کا ٹاپ آرڈر لڑکھڑا گیا۔۔ فخر زمان، آصف علی، عبداللہ شفیق اور ڈیرل مچل اکیس رنز کے مجموعی سکور پر ہی پویلین لوٹ گئے۔۔سکندر رضا 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے 3، لیوک ووڈ اور حسین طلعت نے 2، 2 جبکہ علی رضا اور عارف یعقوب نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا