مہنگا ڈیزل ہونے کے باعث انٹرنیٹ فراہمی میں رکاوٹیں، 6 کروڑ صارفین متاثر

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے آج ہونے والے اجلاس میں معاملے کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سیلولر کمپنیوں کے تقریباً 55 ہزار سے زائد ٹاورز موجود ہیں، جن میں سے 30 سے 40 فیصد ٹاورز ڈیزل کی عدم فراہمی کے باعث متاثر ہو رہے ہیں، ڈیزل کی قلت کے باعث تقریباً 20 ہزار سے زائد ٹاورز پر انٹرنیٹ سروسز معطل یا شدید خلل کا شکار ہیں۔

ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ٹاورز کی بندش کے نتیجے میں تقریباً 6 کروڑ صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 20 کروڑ سے زائد شہری ان ٹاورز کے ذریعے انٹرنیٹ اور دیگر سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر ڈیزل کی فراہمی کا مسئلہ فوری حل نہ کیا گیا تو نہ صرف انٹرنیٹ بلکہ مواصلاتی نظام بھی مزید متاثر ہو سکتا ہے، جس سے کاروباری اور روزمرہ زندگی کے معاملات میں رکاوٹیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے