آسام : پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام اسمبلی کے مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کے تہلگام فالس فلیگ آپریشن سے بھارت اندر سے ہی مزید پردہ اٹھنا شروع ہوگیا ہے۔ مودی سرکار نے پہلگام واقعہ کی سچائی بیان کرنے پر مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی(ایم ایل اے )کو گرفتار کرلیا۔
آسام پولیس نے ایم ایل اے امین الاسلام کو تہلگام واقعہ پر سچ بولنے پر گرفتار کیا۔ امین الاسلام کے بیان کے مطابق،
’’پہلگام حملہ بھارتی حکومت کی سازش ہے۔ امین الاسلام کا تعلق آسام کی سیاسی جماعت آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ سے ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آسام پولیس اور مودی سرکار سے امین الاسلام کا سچ برداشت نہ ہوا۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے اب حقائق سامنے آنے لگے ہیں۔ مودی سرکار نے ہمیشہ کی طرح مسلمانوں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے ۔آسام کے ایم ایل اے کا سچ بولنا آغاز ہے، مزید لوگ مودی کے جھوٹ کا پردہ چاک کرینگے۔
