جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت سیالکوٹ میں ناشتے کو خواب دیکھ رہا ہے ادھر ہم بھی دہلی کے دیو بند مں چائے پینا چاہتے ہیں۔
ایک جلسہ عام سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے اپنے کارکنوں سے عہد لیا کہ جنگ کی صورت میں وہ سرحد پر ملک کی حفاظت کیلئے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کریں گے۔ کارکنوں نے مولانا فضل الرحمان سے عہد کیا کہ بھارتی جارحیت پر وہ بارڈر پر ملک کی حفاظت اپنی جانوں سے کریں گے۔