پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی رہی اور اتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
100 انڈیکس 808 پوائنٹس یا 0.71 فیصد بڑھ کر ایک لاکھ 14 ہزار 872 پر پہنچا، جو گزشتہ روز ایک لاکھ 14 ہزار 63 پوائنٹس پر بند ہوا
تیزی کی وجہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اعلان ہے جس میں پاکستان کے لیے ایک ارب 30 ڈالر کی قسط اور ایک نیا 28 ماہ کا معاہدہ منظور ہونے کی توقع ہے۔۔
فنڈ کا ایگزیکٹو بورڈ 9 مئی کو اسٹاف لیول معاہدے پر غور کرے گا جس میں موسمیاتی لچک کے قرض پروگرام کے تحت ایک نیا 1.3 بلین ڈالر کا انتظام اور پاکستان کے جاری 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام کا پہلا جائزہ شامل ہے۔
منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 41 کروڑ حصص کی تجارت ہوئی۔ کاروباری لین دین 29 ارب روپے میں طے پایا۔۔
سرمایہ کاروں نے 57 ارب روپے منافع کمایا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 984 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔