سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن۔۔ دوطرفہ فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔۔
مارے جانے والے دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔۔ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں پر دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر سرچ آپریشن جاری ہے۔۔