کینیڈا کی یارک ریجنل پولیس نے 7 چور گرفتار کئے جن کے قبضے سے 30 لاکھ ڈالر مالیت کا چوری کیا ہوا سامان برآمد ہوا۔
گرفتار چوروں میں 4 کا تعلق بھارت سے ہے۔ پولیس نے بھارتی شہری لکھ وندر تور، مانش منیش، جگدیش پندھر اور ہرپیت بندھال کو گرفتار کیا ہے۔
ان چوروں نے دسمبر 2024 سے مارچ 2025 تک مختلف ویئر ہاؤسز اور دکانوں سے تعمیراتی سامان چوری کیا تھا۔