متحد نہ ہوئے تو دشمن ہم پر بھاری پڑ جائے گا: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد : عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مولانا حامد الحق اور ان کے والد مولانا سمیع الحق سے گہرے تعلقات تھے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے جو ملکی حالات ہیں اس میں کوئی بھی محفوظ نہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں اتحاد کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو دشمن ہم پر بھاری ہو گا۔

جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی جمعہ کو خود کش حملے میں شہید ہوگئے تھے انہیں ہفتے کو ان کے والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے