سرمایہ کار ابھی تک آئی ایم ایف سے دوسری قسط کی منظوری، شرح سود میں کمی اور بھارت پر پاکستان کی فتح کے خمار سے باہر نہیں آئے ۔۔۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے بھی مارکیٹ نے ٹریڈنگ کے دوران ایک لاکھ 20 ہزار کی حد توڑ کر نیا ریکارڈ بنایا۔۔
مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں دو ہزار 770 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ دوپہر کے سیشن میں منافع کیلئے فروخت کا دباؤ رہا تاہم اختتام پر دوبارہ خریداری پر مارکیٹ انڈیکس میں 1278 پوائنٹس کی تیزی رہی۔۔ سرمایہ کاروں نے 189 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا۔۔۔
مارکیٹ میں 68 کروڑ 43 لاکھ حصص کی تجارت ہوئی۔۔ کاروباری لین دین 52 ارب 58 کروڑ روپے میں طے پایا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 205 ارب روپے پر بند ہوئی۔۔۔