پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی آج سونے کے بھاؤ میں 3700 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔
24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 700 روپے اضافے سے 3 لاکھ 44 ہزار 200 روپے ہو گئی۔
اسی طرح، 24 قیراط 10 گرام سونے کے دام 3 ہزار 173 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 95 ہزار 96 روپے ہو گئے، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزا ر821 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 70 ہزار 514 روپے میں فروخت ہوا۔
ادھر، فی تولہ چاندی 82 روپے بڑھ کر 3 ہزار 482 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 71 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 985 روپے ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 258 ڈالر تک جا پہنچا۔
24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 10 ہزار 400 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہو گیا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 8 ہزار 917 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے میں فروخت ہوا تھا۔