گوادر: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ضلعی انتظامیہ اور عوام نے مشترکہ طور پر بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاکستان کی حمایت میں ایک تاریخی ریلی اور مظاہرہ کیا۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن اور ضلع کونسل کے وائس چیئرمین نعت اللہ ہوت بلوچ نے کی۔ اس ریلی میں اعلیٰ حکام سمیت ضلع گوادر کی خواتین، سول سوسائٹی، عام شہریوں اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اور ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کی حالیہ جارحیت کی مذمت اور پاک افواج کی جانب سے بھارت کو دی گئی تاریخی شکست کے حوالے سے پیغامات درج تھے۔ ریلی کے شرکاء کے پرجوش نعروں "پاکستان زندہ باد” اور "پاک افواج زندہ باد” سے گوادر شہر اور اس کا ساحل گونج اٹھا۔
اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمیشہ پاکستان اور پاک افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ امن دشمن ملک بھارت ہمیشہ سے بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے میں ملوث رہا ہے اور اب سب کو مل کر اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ حالیہ شکست کے بعد بھارت حواس باختہ ہو چکا ہے۔
Trending
- حماس نے جنگ بندی بارے ٹرمپ کے الزامات مسترد کر دیے، مذاکرات کے خاتمے کا ذمہ دار اسرائیل ہے
- حکومت پاکستان کاکمانڈریوایس سینیٹ کام کیلئےنشان امتیازملٹری کاایوارڈ
- چین میں 12 ماہ جتنی بارش ایک ہی دن میں برس گئی
- گوجرانوالہ میں انسانی سمگلرز اور پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن
- مودی حکومت نے مزید 3کشمیری مسلمانوں کو املاک سے محروم کر دیا
- پاکستان کی کرپٹو پالیسی عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گئی
- پڑھتے ہوئے چنے کیوں کھائے، پھول نگر کے مدرسے میں استاد کا بچے پر تشدد
- عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج کرنا چاہتے ہیں : علیمہ خان