عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ 47 ڈالر فی اونس بڑھ گئے۔ لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونا 3235 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 4000 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کی قیمت 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 429 روپے اضافے سے 2 لاکھ 93 ہزار 638 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 2 لاکھ 70 ہزار 348 روپے تک پہنچ گئے۔
ادھر، فی تولہ اور 10 گران چاندی کی قیمت بالترتیب 3 ہزار 410 روپے اور 2 ہزار 923 روپے پر برقرار رہی۔