سرمایہ کاروں کی منافع کیلئے بھاگ دوڑ ۔۔۔۔ کاروباری ہفتے کا پہلا روز ۔۔۔۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار اتار چڑھاؤ کا شکار ۔۔۔۔ مارکیٹ 572 پوائنٹس تیزی کے ساتھ کھلی ۔۔۔۔ حصص کی فروخت اور خریداری کے دباؤ پر انڈیکس کبھی ریڈ تو کبھی گرین زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔۔۔
کاروباری سیشن کے اختتام پرانڈیکس 42 پوائنٹس اضافے پر ایک لاکھ 19 ہزار 689 پر بند ہوا ۔۔۔ حصص کی مالیت میں صرف 2 ارب کا اضافہ ہوا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 391 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔ 42 کروڑ شیئرز کے سودے 22 ارب روپے میں طے پائے ۔۔۔۔