Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

متحدہ عرب امارات میں بچوں کی حفاظت کے لیے جنسی جرائم اور جسم فروشی پر قوانین میں سخت اصلاحات

دسمبر 14, 2025

سوڈان میں ڈرون حملے میں یو این امن مشن کے 6 بنگلادیشی فوجی ہلاک، 8 زخمی

دسمبر 14, 2025

میکسیکو میں ویپس اور الیکٹرانک سگریٹس پر سخت پابندیاں، خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے آٹھ سال قید اور بھاری جرمانہ

دسمبر 14, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • متحدہ عرب امارات میں بچوں کی حفاظت کے لیے جنسی جرائم اور جسم فروشی پر قوانین میں سخت اصلاحات
  • سوڈان میں ڈرون حملے میں یو این امن مشن کے 6 بنگلادیشی فوجی ہلاک، 8 زخمی
  • میکسیکو میں ویپس اور الیکٹرانک سگریٹس پر سخت پابندیاں، خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے آٹھ سال قید اور بھاری جرمانہ
  • سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور بن گئے
  • جان سینا نے واشنگٹن ڈی سی میں شاندار کیریئر کے بعد ریسلنگ کو الوداع کہہ دیا
  • اظہر محمود کا ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ دور اختتام پذیر، صرف ایک سیریز مکمل کر سکے
  • کراچی میں 11ویں لیکسن انویسٹمنٹ یونیفائیڈ میراتھن کا انعقاد، اسپیشل ایتھلیٹس اور شہریوں کی بھرپور شرکت
  • سلطان گولڈن کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا خراجِ تحسین
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں:پاک فوج
پاکستان

پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں:پاک فوج

EditorBy Editorمئی 22, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاک فوج نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ طاقت کے استعمال اور دھمکی آمیز رویے کے ذریعے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔۔

یہ بات فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور کمانڈرز کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔۔ کور کمانڈرز کی 270 ویں کانفرنس فیلڈ مارشل اور چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کی زیر صدارت جنر ل ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔۔

کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گرد انہ حملے کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔۔۔

پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ طاقت کے استعمال اور دھمکی آمیز رویے کے ذریعے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔۔ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اُٹھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔۔

پاک فوج نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں متحرک ہندوستانی حمایت یافتہ دہشت گرد پراکسیوں کی سرکوبی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کو دہرایا۔۔ کانفرنس کو بتایا گیا کہ بھارت ایک جانب خود کو دہشت گردی کا شکار ظاہر کرتا ہے، جبکہ درحقیقت وہ خود دہشت گردی کا مرتکب اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز ہے۔۔

کانفرنس کے شرکاء نے کہا یہ سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی جس کے نتیجے میں چار معصوم بچے اور دو بے گناہ افراد شہید ہو ئے۔۔

فورم نے نہتے شہریوں، بالخصوص معصوم بچوں کو دانستہ نشانہ بنانے کو انسانیت کے بنیادی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاَ اور قابلِ مذمت خلاف ورزی قرار دیا

فورم نے معرکہ حق کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کے دوران اپنی جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کیا

کور کمانڈرز نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہدا ء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔۔ پاکستان کے عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہے گا۔۔ شرکاء کانفرنس نے فیلڈ مارشل کے سٹریٹجک وژن، غیر متزلزل قیادت اور قومی دفاع کے لیے اُن کی مؤثر اور گراں قدر خدمات کا بھی اعتراف کیا۔۔۔

کانفرنس کو بتایا گیا کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں کی جانے والی جارحیت کی ناکامی پر بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے خفیہ منصوبے پر عملد درآمد کر رہا ہے۔۔ پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے پراکسیوں کا استعمال بھارت کا وطیرہ رہا ہے۔۔

فورم نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔۔

فورم نے اندرونی اور بیرونی سلامتی کے درپیش چیلنجز اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔ فورم نے خاص طور پر ‘معرکہ حق’ کے ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلے، آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کی کامیاب تکمیل کو سراہا

فورم نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت، باہمی ہم آہنگی، بلند حوصلے اور قوم کی غیر متزلزل حمایت پر اعتماد کا اظہار کیا۔۔۔ فورم نے پاکستانی میڈیا اور "انفارمیشن وارئیرز” کو سراہا جو بھارتی پروپیگنڈے ، جعلی خبروں اور جنگی جنون کے خلاف ریاست کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے رہے

کور کمانڈرز نے کہا پاکستانی میڈیا نے حقائق اور اعداد و شمار کو درست طریقے سے پیش کرتے ہوئے عوامی اعتماد کو فروغ دیا اور غلط معلومات کا تدارک کیا۔۔ پاکستانی نوجوانوں کے جذبے اور متحرک شراکت کو تہہ دل سے سراہا جن کی قومی حب الوطنی اور جوش و جذبے نے نہ صرف قومی روح کو اُجاگر کیا، بلکہ قومی بیانیہ کو مؤثر انداز میں پیش کیا

فورم نے سیاسی قیادت کو ان کی دور اندیشی، معرکہ حق کے دوران بے مثال قیادت ، پختہ یقین اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ قوم کی رہنمائی پر سلام پیش کیا۔۔۔ فورم نے بھارتی مسلح جارحیت کے خلاف کامیابی کو ان عوامل کی مرہونِ منت قرار دیا

فورم نے پاکستان کے مؤثر اور بروقت دفاعی رسپانس کو مثالی قرار دیا۔۔ فورم نے پاکستان کی بھرپور جوابی دفاعی کارروائی کو بہترین اور واضح تزویراتی حکمت عملی کا عکاس قرار دیا۔۔۔ فورم نے پاکستان کی خود مختاری ، علاقائی سالمیت کی بقاء کے لئے کسی بھی بیرونی جارحیت کا مکمل آپریشنل تیاری سے مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کانفرنس کے شرکاء نے کہا مسلح افواج، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے ساتھ، دہشت گرد پراکسیوں اور ان کے سہولت کاروں کا غیر متزلزل عزم کے ساتھ مقابلہ کریں گی۔۔ انتشار اور خوف کی فضا پیدا کرنے کے لیے بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے ملک دشمن عناصر کو قومی عزم اور مکمل استعداد کے ساتھ نیست و نابود کر دیا جائے گا، انشاء اللہ

فورم نے حالیہ کشیدگی کے تناظر میں علاقائی سلامتی اور مشرقی بارڈر پر سیکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔ فورم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔۔ فورم نے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی سخت مذمت کی اور انہیں مقامی سطح پر فطری ردعمل کے جنم کا شاخسانہ قرار دیا

فورم نے خطے میں پائیدار امن کے لئے بین الاقوامی برادری کی فوری توجہ اور مؤثر مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔۔ فورم نے کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کے لیے جاری منصفانہ جدوجہد اور ان کی مکمل سفارتی، سیاسی، اخلاقی اور انسانی حمایت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا

آرمی چیف نے تمام رینکس کے بلند حوصلے، اعلیٰ آپریشنل تیاری ، غیر معمولی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور پاکستانی قوم کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا

آرمی چیف نے حالیہ کامیابیوں کو اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم قرار دیا۔۔ آرمی چیف نے فورم کو درپیش سلامتی کے خطرات کے تناظر میں اعلیٰ ترین آپریشنل تیاری کی ضرورت پر زور دیا

کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے اندرونی استحکام کو یقینی بنانے اور قومی سرحدوں کو محفوظ بنانے میں پاک فوج کے کلیدی کردار پر اعتماد کا اظہار کیا اور اِ س سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا

فیلڈ مارشل نے پاکستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ؛
” پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں”

ہم بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری اپنی مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد اور امیدوں پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں،

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی نئی شرائط شامل نہیں، وزارت خزانہ کی تردید

دسمبر 14, 2025

پاکستان دنیا کے پہلے تین کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے: بلال بن ثاقب

دسمبر 14, 2025

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان 14 دسمبر ، 2025

دسمبر 14, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

متحدہ عرب امارات میں بچوں کی حفاظت کے لیے جنسی جرائم اور جسم فروشی پر قوانین میں سخت اصلاحات

دسمبر 14, 20250

سوڈان میں ڈرون حملے میں یو این امن مشن کے 6 بنگلادیشی فوجی ہلاک، 8 زخمی

دسمبر 14, 20251

میکسیکو میں ویپس اور الیکٹرانک سگریٹس پر سخت پابندیاں، خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے آٹھ سال قید اور بھاری جرمانہ

دسمبر 14, 20251

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور بن گئے

دسمبر 14, 20251
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025759

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025759

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025635

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024523

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025460
Don't Miss
دنیا

متحدہ عرب امارات میں بچوں کی حفاظت کے لیے جنسی جرائم اور جسم فروشی پر قوانین میں سخت اصلاحات

By Editorدسمبر 14, 20250

ابوظہبی — متحدہ عرب امارات نے بچوں کی حفاظت اور عوامی تحفظ کے لیے جنسی…

سوڈان میں ڈرون حملے میں یو این امن مشن کے 6 بنگلادیشی فوجی ہلاک، 8 زخمی

دسمبر 14, 2025

میکسیکو میں ویپس اور الیکٹرانک سگریٹس پر سخت پابندیاں، خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے آٹھ سال قید اور بھاری جرمانہ

دسمبر 14, 2025

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور بن گئے

دسمبر 14, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

متحدہ عرب امارات میں بچوں کی حفاظت کے لیے جنسی جرائم اور جسم فروشی پر قوانین میں سخت اصلاحات

دسمبر 14, 2025

سوڈان میں ڈرون حملے میں یو این امن مشن کے 6 بنگلادیشی فوجی ہلاک، 8 زخمی

دسمبر 14, 2025

میکسیکو میں ویپس اور الیکٹرانک سگریٹس پر سخت پابندیاں، خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے آٹھ سال قید اور بھاری جرمانہ

دسمبر 14, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025759

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025635

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024523

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.