بھارت عالمی سطح پر صدر ٹرمپ کی ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا۔۔۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے حالیہ بیانات میں ٹرمپ کے ثالثی کردار کو یکسر مسترد کر دیا
ایک پوڈ کاسٹ میں ششی تھرور نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ ٹرمپ کی ثالثی کے ذریعے کسی بات چیت پر کبھی اتفاق نہیں کیا۔۔ صدر ٹرمپ کی ثالثی دراصل ثالثی ہے ہی نہیں۔۔امریکی صدر نے صرف پیغامات اور بات چیت کا کردار ادا کیا، یہ ثالثی نہیں۔۔
ششی تھرور نے اس بات کا اعترا ف کیا کہ؛ "ہم نے امریکہ کو کئی فون کالز تو ضرور کیں، مگر یہ ثالثی نہیں تھی”
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ میں صدر کے اوصاف نہیں ہیں۔۔
بھارتی رہنما مسلسل واویلا کر رہے ہیں کہ؛ "ہم نے کبھی امریکہ اور ٹرمپ کو ثالث کے طور پر نہیں تسلیم کیا”